مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں سانحہ کوئٹہ پر سرکاری طورپرسوگ منایا جارہا ہے اس المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد وکلاء کی ہے کوئٹہ المناک واقعہ کی ذمہ داری خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے قبول کرلی ہے جس کا تعلق طالبان سے ہے۔ گزشتہ روزکوئٹہ کےسول اسپتال کی ایمرجنسی میں کئے گئے خودکش حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور اہم نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہیں۔ سانحہ کوئٹہ میں 35 سے زائد وکلا کے جاں بحق ہونے پر پاکستان بار کونسل کی جانب سے 3 روزہ یوم سوگ کی کال پر ملک بھر میں وکلا برادری سراپا احتجاج ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں وکلا برادری نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزوہابی دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پہلے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ کی اور جب ان کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی تو وہاں بھی خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے تھےجن میں 35 وکلاء شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق خونخوار وہابی دہشت گردوں نے پاک سرزمین کو لہو لہان کردیا ہے وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی معاشرے کے تمام شعبوں کو اپنی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اسکول ، مساجد، اولیاء کرام کے مزار، امام بارگاہیں اور اسپتال شامل ہیں۔
کوئٹہ کے المناک حادثے پر پاکستان بھر میں سوگ / وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کو لہولہان کردیا
پاکستان بھر میں سانحہ کوئٹہ پر سرکاری طورپرسوگ منایا جارہا ہے اس المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد وکلاء کی ہے کوئٹہ المناک واقعہ کی ذمہ داری خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے قبول کرلی ہے جس کا تعلق طالبان سے ہے۔
News ID 1866097
آپ کا تبصرہ